
پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیوں کے بادل چھٹنے لگے
پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیوں کے بادل چھٹنے لگے،دونوں برادر ممالک نے 26 جنوری کو سفیروں کی متعلقہ دارالحکومتوں میں واپسی کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے مشترکہ اعلامیہ نے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کے منصوبے بنانے اور خوشی کے شادیانے بجانے والوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ







