Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتے رہ جائیں گے، صدر پزشکیان

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر ایران کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتے رہ جائیں گے ایرانی قوم اپنی طاقت اور ثابت قدمی سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام مشکلات اور امریکی پابندیوں کے باوجود مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ دشمن سمجھتا تھا کہ جنگ کے ذریعے ایرانی عوام کو کمزور کردیا جائے گا، تاہم جنگ کے باوجود قوم پہلے سے زیادہ متحد اور پرعزم ہوگئی ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی پابندیوں کو پڑوسی ممالک کے ساتھ سیاحتی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے موقع میں تبدیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر ایران کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے جہازوں کے ذریعے ریکارڈ مقدار میں تیل نکالا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق جنگ سے قبل کبھی آبنائے ہرمز سے اتنا تیل نہیں گزارا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت امریکا میں تیل کی قیمتیں جو بائیڈن انتظامیہ کے دور کے مقابلے میں کم ہیں جبکہ ملکی تاریخ میں غربت کی شرح بھی کم ترین سطح پر ہے۔

متعلقہ خبریں