
پاکستان کشمیر کے پرامن حل کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین کی قیادت کو خطوط لکھ کر ان کی توجہ بھارتی سپریم کورٹ کے







