ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزیر پڑھیں:زر مبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آگئے
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 226.43 سے بڑھ کر 226.94 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/P1d962EV1r pic.twitter.com/Di8tmCmMsA
— SBP (@StateBank_Pak) January 3, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔



















