ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوم برگ نے پاکستانی معیشت پر تازہ رپورٹ جاری کردی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 227.88 سے بڑھ کر 227.93 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/T9Ja4aA48r pic.twitter.com/rdHLFNo86r
— SBP (@StateBank_Pak) January 11, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کمی ہوئی ہے۔



















