Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی نئی قیمت نے تاریخی ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5000 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 86 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4287 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 551 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4287 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 551 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے کے اضافے کے بعد 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے بڑھنے کے بعد 1800 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ خبریں