Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2080 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں