وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف سے امیدیں دم توڑنے لگیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے ہنگامی مدد مانگنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سرخ جھنڈی دکھائے جانے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین سے مدد مانگنے کی تجویز دی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کیلئے قائل کرنے میں ناکام
وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے نویں جائزہ مشن کا ٹارگٹ حاصل ہوتا نظر نہیں آرہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چین سے متحدہ عرب امارات کی مثال دے کر مدد مانگی جائے کہ ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچایا جائے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی صنعتوں پر ٹرن اوور ٹیکس عائد کرنے کی شرط
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد مدد کے لیے چین کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم چین سے بھی دیوالیہ ہونے سے بچانے کی اپیل کرسکتے ہیں۔



















