Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

معروف کار ساز کمپنی کمپنی ’’ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ‘‘ نے اپنی گاڑی ’السوین‘ پر پرکشش رعایت کی پیشکش دے دی۔

  کمپنی کی طرف سے رجسٹریشن ری بیٹ کے ذریعے السوین گاڑی خریدنے والوں کو 2 لاکھ روپے تک کی بچت کی آفر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اس آفر میں ایک انشورنس پلان، گاڑی کی ترجیحی ڈلیوری اور پرائس لاک بھی شامل ہیں۔

یہ آفر صرف ’’السوین‘‘ کیلئے دی جا رہی ہے، تاہم کمپنی کی طرف سے اس آفر کے ختم ہونے کی مدت نہیں بتائی گئی ۔

مزید پڑھیں؛ معروف کار ساز کمپنی کی نئی گاڑیاں متعارف، حیران کن قیمتیں

یہ آفر دیئے جانے کا مقصد السوین گاڑی کی طرف گاہکوں کو متوجہ کرنا ہے، مارکیٹ کی ناگفتہ بہ صورتحال کے پیش نظر یہ گاڑی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں ناکام رہی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی گاڑیوں کی فروخت بھی گزشتہ سال کے دوران واضح طور پر کم ہوئی ہے۔