بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔ کمی کی درخواست دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا امکان
سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ دسمبر میں پانی سے 20.44 اور کوئلے سے 18.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 0.46 اور گیس سے 15.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درآمدی ایل این جی سے 13.71 فیصد اور جوہری ایندھن سے 27.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مزید پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ
درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔
دسمبر کے لیے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی۔



















