ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 89 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 14 ڈالر بڑھ کر فی اونس 1938 ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 2100 روپے فی تولہ اور 1800 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔



















