Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارکان پارلیمنٹ کیلئے فنڈز میں مزید 3 ارب روپے کے اضافے پر غور

حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے لیے فنڈز میں مزید 3 ارب روپے کے اضافے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک میں معاشی بحران ہے تو دوسری طرف حکومت  نے صوابدیدی فنڈز میں اضافے  کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، پاکستان کو شدید مالی بحران کا سامنا

ذرائع وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ  ارکان پارلیمنٹ  کے لیے فنڈز میں مزید 3 ارب روپے کے اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے فنڈز میں سے 1.4 ارب روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایماء پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  فنڈز کی کٹوتی کرکے  ارکان پارلیمنٹ  کے ترقیاتی منصوبوں  کے لیے مختص کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کفایت شعاری کمیٹی نے صوابدیدی فنڈز میں کمی کی تجویز دی ہے۔