Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 15 ہزار سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

پاک سوزوکی کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے قیمتیں بڑھانی پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

 کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی خام اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے، غیر ملکی کرنسی کی غیر مستحکم صورتحال نے کمپنی کیلئے گاڑیوں کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔