ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: امپورٹرز کا احتجاج رنگ لے آیا، اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 230.40 سے بڑھ کر 230.89 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/yr6lhP3f28 pic.twitter.com/5ZUhSyy3L1
— SBP (@StateBank_Pak) January 25, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔



















