موٹر سائیکل خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل بنانے ولی صف اول کی کمپنی سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جبکہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 ہزار روپے مہنگی ہوگئی ہیں۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔
سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کی اونچی اڑان جاری
یاد رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل بنانے ولی صف اول کی کمپنی سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔



















