پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا، 5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای پاسپورٹ کی فیس 13,500 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22,500 روپے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں کون سا نمبر اور کتنے ممالک میں بغیر ویزا پاکستانی جاسکتے ہیں؟
72 صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس 24,750 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40,500 روپے ہوگی۔
واضح رہے کہ ای پاسپورٹ صرف اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ پاسپورٹ کے مخصوص رنگوں کے انتخاب کی دلچسپ وجہ جانتے ہیں؟



















