Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے؛ تاریخی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 95 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4201 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 95 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4201 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر بڑھ کر 1936 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔