پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مارچ میں پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں تمام کمرشل ڈیلز پر دستخط ہوجائیں گے، اگلی سردیوں کیلئے روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیاجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا نے عوام کو خوشخبری سنادی
ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ساتھ اس کرنسی میں تجارت ہو سکتی ہے جو ہمارے پاس زیادہ ہو، کس کرنسی میں تجارت ہوگی اس سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان



















