Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے؛ تاریخی اضافہ

ڈالرکی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی بڑا اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے 03 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر262.60 سے بڑھ کر 269.63 روپے پر بند ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 2.61 فیصد کمی ہوئی ہے۔