Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک بھر میں  سونے کی قیمت   میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 9000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7716 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 9000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7716 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ منگل کے روز چاندی کے دام 50 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔