پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرول و ڈیزل ناپید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر میں کمی کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کر دی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
تیل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم او سی اے سی نے حکومت کو لکھے گئے خط میں فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
او سی اے سی نے خط میں لکھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ
او سی اے سی نے خط میں مزید لکھا کہ اوگرا روپے کہ قدر میں کمی کا پورا اثر صارفین پر ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اوگرا ایکسچینج ریٹ کا فرق عوام پر ایک ہی بار منتقل کرنے کی اجازت دے۔
اوسی اے سی نے آئل کمپنیوں کے لیے تیل کی موجودہ قیمتوں کے حساب سے ایل سیز کی ٹریڈ فنانس بڑھانے کی درخواست کر دی۔



















