ڈالر اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی کی شرح میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 2.90 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد جنوری میں افراط زر کی شرح 27.55 فیصد تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں دس روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ
رواں مالی سال جولائی تا دسمبر افراط زر کی شرح 25.40 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہروں کی نسبت ایک ماہ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک ماہ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 3.62 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 2.36 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
مرغی، گندم، آٹا، چاول، پیاز، دال مونگ اور سبزیاں بھی مہنگی ہوئیں۔
اس کے علاوہ گھروں کے کرایوں سمیت تعمیراتی میٹریل بھی مہنگا ہوا۔



















