ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کے دام بھی 50 روپے بڑھ کر 2300 روپے فی تولہ ہوگئے۔



















