Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے؛ قیمت آسمان پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 44 ڈالر کی کمی کے بعد 1911 فی اونس پر پہنچ گیا۔