برآمدات میں مسلسل کمی کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے برآمدات میں مسلسل کمی کے باعث ایکسپورٹ امپورٹ بینک کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک کو مالیاتی ادارہ قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے اہم فیصلوں کی منظوری لے لی گئی۔ کابینہ نے بینک کو فعال کرنے کے لیے نوٹیفکیشن آرڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزم بینک کے اثاثے نئے قائم کردہ ادارے کو منقتل کیے جائیں گے۔ اثاثے ایکسپورٹ امپورٹ بینک ایکٹ 2022 کے تحت منتقل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا 2 پاور پلانٹس اور اسٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے نوٹیفکیشن اور آرڈر کے مسودے کی توثیق کردی ہے۔ وزارت قانون کی توثیق کے بعد وزارت خزانہ نے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔



















