ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 154 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 154 روپے ہوگئی ہے۔



















