Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوا ساز کمپنیوں کا ملک میں پیداوار بند کرنے کا اعلان

دوا ساز کمپنیوں نے ملک میں پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق  ملک میں ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ادویات کا خام مال بھی مہنگا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافے اور بجلی، گیس مہنگی ہونے سے موجودہ قیمت پر دوا بنانا ممکن نہیں رہا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں نے ڈریپ کو پیداوار بند کرنے کے نوٹس دینا شروع کر دیے ہیں۔

دواساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار اور سپلائی کمپنیوں کے لیے ممکن نہیں رہے گی۔

دوسری جانب جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر 119 ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان اسمگل ہو رہے ہیں، بلومبرگ

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری  ڈریپ اور وزارت صحت نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

سمری میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں 107 سے 367 فیصد تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔