کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالرز سے کم ہوگئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مرکزی بینک کے ذخائر میں مزید 17 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 17 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک کے پاس اس وقت 2 ارب 91 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 11 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئے
علاوہ ازیں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں، ملک کے مجموعی ذخائر کی سطح 8 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہے۔



















