Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ

ڈالرکی قیمت میں گزشتہ تین روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 23 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 270.51 سے کم ہو کر 269.28 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.46 فیصد بہتری آئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  بھی ڈالر ایک روپے سستا  ہوگیا۔

قیمت میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے سے کم ہوکر 273 روپے پر فروخت ہوا۔