Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروباری ہفتے کا آخری روز؛ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 98 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 96 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 96 روپے ہوگئی ہے۔