ڈالرکی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 269.28 سے بڑھ کر 269.44 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/lTWZht1PXr pic.twitter.com/zjWkER4wJS
— SBP (@StateBank_Pak) February 13, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کمی آئی ہے۔



















