پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کےچیئرمین طارق وزیرعلی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھرمیں آئل کی کوئی کمی نہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل کی ڈیمانڈ 14لاکھ ٹن ضرورت ہے، جتنی ڈیمانڈ ہے اتنا آئل پہنچ رہاہے اور اس وقت ملک بھر میں آئل کی کوئی کمی نہیں۔
طارق وزیر علی نے کہا کہ وقتی طورپر ایل سیز کا مسئلہ درپیش ہے لیکن کمپنیوں نے آئل سپلائی بڑھا کر صورت حال نارمل کردی، ہم چاہتے ہیں کہ وزیر پیٹرولیم ہمارے مسائل حل کریں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ عوام کیلئے پریشان کن خبر آگئی
آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کےچیئرمین طارق وزیرعلی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ایک وجہ بنی تھی، ذخیرہ اندوزی روکنا اوگرا اور انتظامیہ کا کام ہے البتہ ہم ایک پیج پر آگئے ہیں امید ہے آئندہ اس طرح کا مسئلہ نہیں ہوگا۔



















