Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی؛ تمام ریکارڈ توڑ دیے

ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 953 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 953 روپے ہوگئی ہے۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 2130 روپے پر برقرار رہی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستاہوکر 1855 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔