ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 96 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 267.34 سے کم ہو کر 265.38 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/vVNTkcYwHf pic.twitter.com/1om4DHvXBk
— SBP (@StateBank_Pak) February 15, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.74 فیصد بہتری آئی ہے۔



















