ڈالرکی قیمت میں گزشتہ تین روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 56 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 264.38 سے کم ہو کر 262.82 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/WajABWYmgW pic.twitter.com/JxQ7COQiHE
— SBP (@StateBank_Pak) February 17, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.59 فیصد بہتری آئی ہے۔



















