ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر رفعت بخاری نے کورونا وائرس میں ٹھہراؤ آنے کے بعد اب کورونا سرٹیفکیٹ کی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی شرط کو ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد
شہری اب کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہری ملک میں رہتے ہوئے کس طرح انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دوران ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط لازمی قرار دی گئی تھی۔



















