Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت کا گنے کی فصل کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے نئے گنے کی فصل کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ  نئے گنے کی فصل کی فی من قیمت 450 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ

منظور وسان کا کہنا ہے کہ  گنے کی قیمت 450 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کو سمری بھیج دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  گنےکی قیمت 450 روپے فی من کرنے سےآبادگار اپنی کمر سیدھی کرسکیں گے اور زراعت پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ سندھ میں 4 ماہ پہلے گنے کی قیمت 302 روپے فی من مقرر کی گئی تھی۔