Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں کئی روز بعد اضافہ ریکارڈ

ڈالرکی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل  کمی کے بعد آج اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 63 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 261.88 سے بڑھ کر 262.51 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.24 فیصد کمی آئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے پر فروخت ہوا ۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔