Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی

بجلی صارفین  کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی جس پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔

لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ اور گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری

 فیسکو  نے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ، میپکو  نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے ایک ارب 32 کروڑ 20 لاکھ  روپے وصولی کی درخواست  کی ہے۔

نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد وصولیوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔