Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق پریشان کن خبر آگئی ہے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں جنوری 2023 میں 16.34 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

رواں مالی سال 7 ماہ میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات 1.08 ارب ڈالر کمی سے 10 ارب 61 کروڑ ڈالر رہی ،رواں مالی سال 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 14.73 فیصد کمی 4 ارب 89 کروڑ ڈالر رہی ۔

پیٹرولیم گروپ میں پیٹرولیم مصنوعات ،خام تیل ،ایل این جی اور ایل پی جی شامل ہیں۔

دسمبر 22 میں 1.51 ارب ڈالر کے مقابلے جنوری 23 میں 1.32 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

جنوری 22 کے مقابلے جنوری 23 میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 12.42 فیصد کمی ہوئی۔ دسمبر 22 کے مقابلے جنوری 23 میں پیٹرولیم مصنوعات 3.77 کروڑ ڈالر اضافے سے 68.76 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

جنوری 22 کے مقابلے جنوری 23 میں پیٹرولیم مصنوعات 1 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا، دسمبر 22 کے مقابلے جنوری 23 میں خام تیل کی درآمد میں 17.85 کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جنوری 22 کے مقابلے جنوری 23 میں ایل این جی کی درآمد میں 34.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دسمبر22 کے مقابلے جنوری 23 میں ایل پی جی کی درآمد 5.66 فیصد اضافے سے 7.14 کروڑ ڈالر رہی ۔

رپورٹ  کے مطابق جنوری 23 میں خام تیل کی درآمدات 32 کرور 42 لاکھ ڈالر رہی ، دسمبر 22 کے مقابلے جنوری 23 میں ایل این جی کی درآمدات 12.21 کروڑ ڈالر کمی سے 24 .27 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ دسمبر 22 میں ایل این جی کی درآمدات 36.49 کروڑ ڈالر تھی ۔