Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ مان لیا

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ایک اور مطالبہ مان لیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے کے مذاکرات  ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ میں مزید 2 فیصد اضافے کی حامی بھرلی۔ اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو 17 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کیا جائے گا اور  توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا امکان

 وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ  اگلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف سے سیاسی معاملات پر کسی بھی قسم کی بات چیت  ہونے کی تردید کی ہے۔