Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 83 پیسے سستا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں زبردست کمی

ایک ہفتے میں ڈالر 262.82 روپے سے کم ہوکر 259.99 روپے تک گرگیا۔

برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے سے روپے پر دباؤ کم ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے میں ڈالر 268 روپے پر برقرار رہا جبکہ  یورو 1.50 روپے سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ

ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے سے 318 روپے کا ہوگیا جبکہ  اماراتی درہم  1.70 روپے اضافے سے 75.20 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 70.70 روپے کا ہوگیا۔