Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 94 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 94 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہوگئی ہے۔