Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 94 ہزار 100 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی 1 لاکھ 66 ہزار 409 روپے برقرار ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 1812 ڈالر فی اونس ہے۔