Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیونٹی اور ون ٹو فائیو موٹر سائیکل کی بیٹریوں کی قیمت میں 4 سو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مارکیٹ میں سیونٹی اور ون ٹو فائیو کی بیٹری 1 ہزار روپے، ون ٹین اور ہنڈرڈ سی سی کی بیٹری 3 ہزار جبکہ جی ایس ون ففٹی کی بیٹری ساڑھے 3 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز کی طرف سے نئی بیٹری کی قیمت بڑھ کر آئی ہے لیکن اسٹاک موجود ہونے کی وجہ سے ابھی بھی قیمت کم رکھی گئی ہے۔