Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں ناقابل یقین حد تک اضافہ

ڈالر  کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کے بعد آج دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 261.50 سے بڑھ کر 266.11 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.73 فیصد  کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔