Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال  کا شکار ہوگئی، ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد یکدم بڑی کمی ہوگئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے 63 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 285.09 سے کم ہو کر 278.46 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 2.38 فیصد بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں  18روپے 98 پیسے کا  تاریخی اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں بلند  ترین سطح  پر پہنچ گیا تھا۔