Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بری خبر سنادی

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بری خبر سنادی ہے۔

حال ہی میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے، استحکام سے متعلق معاملات پر جن لوگوں کے پاس اتھارٹیز ہیں انہیں بھی غور کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے چار ماہ غریب آدمی کیلئے لڑا گیا ہے، مصدق ملک

انہوں نے کہا کہ روپے پر دباؤ بڑھتا رہا تو آئندہ تیل مہنگا ہوسکتا ہے، روس سے تیل کی درآمد پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ عدم استحکام کی وجہ سے ہوا ہے، موجودہ غیریقینی صورتحال میں ملک چلانا بہت بڑی بات ہے۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران  مصدق ملک سے سوال کیا گیا کہ اسحاق ڈار سے پہلے کس کس کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں: کاروباری طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملک

سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ڈار سے پہلے جن لوگوں کے پاس اختیار ہے ان کو بھی غور کرنا چاہیے ، کبھی لگتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوگئی کبھی لگتا ہے کہ بحال ہوگئی ، کبھی لگتا ہے کہ استعفے منظور ہوگئے کبھی کہا جاتا ہے مستعفی نہیں ہوئے۔