Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر  کی قیمت غیر یقینی صورتحال  کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.92 سے کم ہو کر 277.87 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.02 فیصد بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے کی کمی ہوئی تھی ۔