ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/5sHQhN1xXJ pic.twitter.com/NOwSdbAV39
— SBP (@StateBank_Pak) March 8, 2023
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر277.87 سے بڑھ کر 279.12 روپے پر بند ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کمی آئی ہے۔



















